ہم نے سعودی عرب کی 13شرائط قبول نہیں کیں ٗ غلط بیانی نہ کی جائے ٗ قطر

ہم نے سعودی عرب کی 13شرائط قبول نہیں کیں ٗ غلط بیانی نہ کی جائے ٗ قطر

دوحہ : قطر نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب کی 13شرطوں کو قبول نہیں کر سکتے کیونکہ نہ ہم دہشت گردی کی مالی حمایت کرتے ہیں اور نہ ہی مصر کے داخلی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں۔ سعودی عرب کی طرف سے غلط بیانی کی جا رہی ہے۔

قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کی خبریں بھی بے بنیاد ہیں کہ قطر نے ان چار عرب ملکوں کی تیرہ شرطوں کو قبول کرلیا ہے۔قطر صرف انہی مطالبات کو تسلیم کر سکتا ہے جو اس کے اقتدار اعلی اور قومی وقار کے منافی نہ ہوں ۔


انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ٗ بحرین ٗ امارات اور مصر کی طرف سے دہشت گردی کی معاونت کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں اور ان میں کسی قسم کی کوئی صداقت نہیں ۔جبکہ حقیقت میں یہ تمام ممالک بھی دہشت گردی کی سپورٹ میں پیش پیش رہے ہیں ۔ ان تمام ملکوں کے دعوے ہم یکسر مسترد کرتے ہیں۔


یاد رہے کہ سعودی عرب اور دیگر ممالک نے دعویٰ کیا تھا کہ قطر کی حکومت نے چارعرب ملکوں کی طرف سے مذاکرات کے لئے پیش کی گئی درخواستوں کا مثبت جواب دیا ہے ۔