راولپنڈی: پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران اٹوخیل، مہمند ایجنسی، تحصیل وڑی اور اپردیر کے علاقوں میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، مشین گن ، راکٹ لانچرز، مارٹر گولے اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں بھی انٹیلی جنس معلومات پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی جس میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں