پریتی زنٹا نے اسٹیلین بوس فرنچائز خرید لی

01:37 PM, 9 Sep, 2017

ممبئی: آئی پی ایل کنگز الیون کی شریک مالکہ اور بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے جنوبی افریقہ ٹی ٹونٹی گلوبل لیگ میں اسٹیلن بوش فرنچائز خرید لی۔ بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی جنوبی افریقہ کی ٹی ٹونٹی گلوبل لیگ میں اسٹیلن بوش فرنچائز خریدنے کے بعد پروٹیز لیگ میں اب تین بھارتی ٹیموں کے مالکان نے شمولیت اختیار کر لی۔

ان سے قبل شاہ رخ نے کیپ ٹاون نائٹ رائیڈرز خریدی تھی، جوہانسبرگ جائنٹس کی ملکیت جی ایم آر گروپ نے حاصل کی ہے، دہلی ڈیئر ڈیولز کی ملکیت بھی اسی کے نام ہے۔ یاد رہے کہ ایونٹ 3 نومبر سے شروع ہو گا۔ اسٹیلن بوش فرنچائز کے کوچ اسٹیفن فلیمنگ اور معاون ایرک سائمنز ہونگے جبکہ اس ٹیم کے ٹاپ پلیئر ڈوپلیسی ہیں۔

واضح رہے کہ ایک جنوبی افریقی انویسٹمنٹ کارپوریشن کی جانب سے گزشتہ ماہ معاہدہ ختم کرنے کے بعد یہ واحد فرنچائز تھی جس کا کوئی مالک نہ تھا اور فرنچائز ایک ماہ سے ’’لاوارث‘‘ تھی جبکہ کوئی بڑا خریدار بھی سامنے نہیں آرہا تھا. 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں