مانچسٹر سے لاہور آنے والے مسافر کے سامان سے چار کلو سونا برآمد

12:16 PM, 9 Sep, 2017

لاہور : مانچسٹر سے لاہور آنے والے مسافر کے سامان سے چار کلو سونا برآمد ہونے پر اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ شعیب نامی مسافر برطانوی شہر مانچسٹر سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 701 کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آیا تھا جہاں کسٹم حکام نے اس کے سامان کی تلاشی لی تو اس میں سے 4 کلو سونا برآمد ہوا۔

ملزم نے سونا انتہائی مہارت سے اپنے بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھا تھا ۔ کسٹم حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو انکشاف ہوا کہ وہ گجرات کا رہائشی اور سنار کا کام کرتا ہے اور گزشتہ کافی عرصے سے سونے کی سمگلنگ کا کام کر رہا تھا۔ کسٹم حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کا عمل شروع کردیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں