چارسدہ: خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے قریب دریائے کابل پر سردریاب کے مقام پر پُل گرنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ سردریاب پر واقع چیک پوسٹ کے انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر صیام کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب سیمنٹ سے بھرا ایک ٹرک پُل سے گزر رہا تھا۔
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر چارسدہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں متاثر ہونے والے تینوں افراد ٹرک میں سوار تھے تاہم اب تک ان کی شناخت نہیں کی جا سکی۔ پل کا ایک حصہ گرنے کے بعد ٹریفک کی روانی متاثر ہو گئی جس کے بعد گاڑیوں کو یکطرفہ روڈ پر منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ پشاور کو ضلع چارسدہ سے منسلک کرنے والا یہ پُل 1939 میں قائم ہوا تھا اور اس کی حالت اب انتہائی خستہ حال ہو گئی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں