برما:میانمار میں بدھ شدت پسندوں کے مظالم جاری ہیں اب شمالی علاقے میں بدھوں نے روہنگیا مسلمانوں کے آٹھ دیہاتوں کو نذر آتش کر دیا اس جگہ پر مسلمانوں کی بڑی تعداد نے پناہ لے رکھی ہے
برطانوی صحافی کا کہنا ہے کہ اس نے ایک گاﺅں کو خود جلتے ہوئے دیکھا جہاں بدھ بھکشوﺅں نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے فورسز کی مدد سے گاﺅں میں آگ لگائی ، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ میانمار میں جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی تعداد ایک ہزار ہوسکتی ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں اور فرار ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کا کہنا ہے کہ راکھائن میں فوج اور انتہا پسند بدھ بھکشوﺅں نے مسلمان آبادی کا صفایہ کرنے کے لئے جلاﺅ گھیراﺅ کی مہم جاری کررکھی ہے، مزید دیہاتوں کو نذر آتش کئے جانے کے بعد بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کی آمد میں اضافہ ہوسکتا ہے جہاں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پناہ لینے والے برمی مسلمانوں کی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار ہوگئی ہے جس سے انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جلائے گئے حالیہ دیہاتوں میں راکھائن کے شمال سے 65 کلو میٹر دور کے علاقے شامل ہیں جہاں مسلمان اکثریت ہے، ایک زریعہ نے بتایا کہ ملک کے اندر بے گھر ہونے والے آئی ڈی پیز کو کیمپ بھی آگ لگا دی گئی۔