سرکاری خزانے کا ذاتی استعمال، اسرائیلی وزیر اعظم کی اہلیہ کو فرد جرم کا سامنا

08:57 AM, 9 Sep, 2017

یروشلم: غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی اہلیہ کو سرکاری خزانے کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال میں لانے کے الزام میں فرد جرم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اسرائیلی وزارت انصاف کے مطابق سارہ نیتن یاہو پر قومی خزانے کو تقریباً ایک لاکھ ڈالرز نقصان پہنچانے کا الزام ہے انھوں نے یہ رقم شاہانہ کھانوں اور کراکری پر اڑائی تھی۔

اٹارنی جنرل ان کے خلاف فراڈ اور دھوکا دہی سے کھانوں اور برتنوں کی خریداری اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں مقدمہ چلانے پر غور کر رہے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں