لاہور: سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فوج سے ہماری کوئی لڑائی نہیں نہ فوج کا نواز شریف کی رخصتی میں کوئی کردار ہے۔ سپریم کورٹ اور فوج سے محاذ آرائی کا راستہ غلط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ محاذ آرائی سے ہم اپنی پوزیشن بہتر نہیں بلکہ کمزور کریں گے۔ محاذ آرائی کا مشورہ دینے والے لوگ پارٹی میں اقلیت میں ہیں۔
چودھری نثار نے کہا کہ محاذ آرائی سے کوئی سیاسی مقاصد حاصل نہیں ہو سکتے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں