مخصوص اوقات میں پانی پی کر موٹاپا کو تیزی سے کم کیا جا سکتاہے

08:21 AM, 9 Sep, 2017

نیویارک: اکثر موٹاپے کا شکار لوگ اس مرض سے نجات کے لیے بھاری ورزشیں کرتے ہیں اور مہنگی ادویات کا سہارا لیتے ہیں مگر اب ماہرین نے ایک مخصوص وقت میں پانی پی کر موٹاپا کم کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا ہے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ”اگر موٹاپے کا شکار افراد روزانہ کھانے سے قبل محض آدھا لیٹر پانی پینا شروع کر دیں تو وہ 12ہفتوں میں اضافی 2کلوگرام وزن کم کر سکتے ہیں۔

“اپنی اس تحقیق میں ماہرین نے موٹاپے میں مبتلا بڑی عمر کے مردوخواتین پر تجربات کیے۔ ماہرین نے انہیں دو گروپوں میں تقسیم کر دیا اور دونوں گروپوں کو ایک جیسی ڈائٹ خوراک کھانے کو کہا مگر ایک گروپ کو کھانے سے 30منٹ قبل 500ملی لیٹر اضافی پانی پینے کی ہدایت کر دی۔

دونوں گروپوں نے ماہرین کی ہدایات پر 12ہفتے تک عملدرآمد کیا۔ 12ہفتے بعد جب ان کا دوبارہ معائنہ کیا گیا تو جس گروپ کے افراد کو کھانے سے قبل پانی پینے کی ہدایت کی گئی تھی ان کے وزن میں 7سے 10کلوگرام کمی ہوئی تھی۔

اس سے ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ وزن کم کرنے کے لیے ڈائٹنگ کے ساتھ ساتھ کھانے سے 30منٹ قبل 500ملی لیٹر پانی پینے سے اضافی موٹاپا کم کیا جا سکتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں