وزیر اعلی سندھ منسوخ کئے گئے نیب قوانین کا از سر نوجائز ہ لیں:آصف علی زرداری

08:17 AM, 9 Sep, 2017

کراچی:آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی سندھ اجلاس بلا کر منسوخ کئے گئے نیب قوانین کااز سرنوجائزہ لےکر دوسرے صوبوں کی مانند  احتساب کا نیا قانون بنائیں۔

کراچی میں بلاول ہاﺅس میں آصف علی زرداری کی زیرصدارت اجلا س میں فیصلہ کیاگیا کہ وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ اگلے 48گھنٹوں میں اجلاس بلا کر منسوخ کئے گئے نیب قوانین کو نظر ثانی کے بعد رائج کیا جائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کی جانب سے نیب آرڈیننس کی منسوخی سے تنازعات نے جنم لیا، حکومت سندھ دیگرصوبوں کے قوانین کاجائزہ لےکرنئی قانون سازی کرسکتی ہے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی جماعت ہے ا ورہم نے ہمیشہ وفاق کو مضبوط بنایا ہے۔اجلاس میں وزیراعلی سندھ کے علاوہ ،صوبائی وزیر قانون اور دیگر سئینر رہنما نےشر کت کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں