اسموگ کی کمی کے لیے بھارتی پنجاب سے بھی بات ہونی چاہیے:وزیراعلی پنجاب مریم نواز

 اسموگ کی کمی کے لیے بھارتی پنجاب سے بھی بات ہونی چاہیے:وزیراعلی پنجاب مریم نواز

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نےلاہور میں کلائیمٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کے ساتھ کلائیمٹ  ڈپلومیسی ہونی چاہیے اسموگ کی کمی کے لیے بھارتی پنجاب سے بھی بات ہونی چاہیے۔اس کے لیے اقدامات کرنے  پڑیں گے ماحولیاتی آلودگی کے لیے شعور  اجاگر کرنےکی ضرورت ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ ساتھ سیاسی آلودگی بھی ہے، ایک صوبہ  سازوسامان کےساتھ حملہ آور ہوتا ہےکیوں؟ نہ خود کام کرنا ہے  اور  نہ کسی کو کرنے دینا ہے، سیاسی اسموگ پھیلانے میں انہیں ناکامی کا منہ  دیکھنا پڑا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ  میرا وژن میرے سامنے ہے، یوتھ کے لیے کام کرکے خوشی ہوتی ہے، نواز شریف نےکبھی قوم سے جھوٹا وعدہ نہیں کیا، نواز شریف نے جب بھی وعدہ کیا اسے نبھایا، ہم باتوں کے بجائے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔