شکارپور: دوگروپوں میں فائرنگ، ایس ایچ او شہید

07:58 PM, 9 Oct, 2024

شکارپور: دوگروپوں میں فائرنگ، ایس ایچ او شہید

 شکار پور:دوگروپوں کے درمیان تصادم کو رکوانے کیلئے پہنچنے والے ایس ایچ او گولی لگنے سے شہید ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹائون چک کے کچے کے علاقے میں مہر اور جتوئی قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی    ملزمان نے فائرنگ کو رکوانے کے لئے جانے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔

ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکر ایس ایچ او تھانہ بچل بھیو سہراب اوڈھو شہید ہوگئے  واقع کے بعد بھاری پولیس نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے کچے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں