راولپنڈی میں ڈینگی وائرس بےقابو  ، ایمرجنسی نافذ

04:23 PM, 9 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی : راولپنڈی میں ڈینگی مچھر بے قابو ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں ڈینگی ایمرجنسی نافذ کر دی۔

محکمہ صحت کے مطابق  زندگی کی  بازی ہارنے والوں  کی تعداد 10 ہو گئی ہے ۔دسویں مریضہ  26 سالہ  رقیہ تھیں جنہوں نے  ہولی ہسپتال  میں  دم توڑا ہے۔ 

کزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  134 افراد   میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ، جبکہ الائیڈ ہسپتالوں میں  زیر علاج  ڈینگی مریضوں کی تعداد 268 ہو گئی  ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  134 مریض رپورٹ ہوئے البتہ  رواں سال  میں اب تک  ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2277 تک پہنچ گئی ہے ۔ 

ڈینگی صورتحال بے قابو ہونے پر ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے ضلع بھر میں ڈینگی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی سے  بچاؤ کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی  فوری اقدامات کرے اس وقت کی ڈینگی صورتحال کے باعث ڈینگی ایمرجنسی کا نفاذ ضروری ہو چکا تھا   ایمرجنسی کا نفاذ اس ضمن میں تشکیل دی گئی کمیٹی کی سفارش پر کیا  گیا ہے۔

مزیدخبریں