راولپنڈی : راولپنڈی میں ڈینگی مچھر بے قابو ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں ڈینگی ایمرجنسی نافذ کر دی۔
محکمہ صحت کے مطابق زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے ۔دسویں مریضہ 26 سالہ رقیہ تھیں جنہوں نے ہولی ہسپتال میں دم توڑا ہے۔
کزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 134 افراد میں ڈینگی پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ، جبکہ الائیڈ ہسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی مریضوں کی تعداد 268 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 134 مریض رپورٹ ہوئے البتہ رواں سال میں اب تک ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2277 تک پہنچ گئی ہے ۔
ڈینگی صورتحال بے قابو ہونے پر ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے ضلع بھر میں ڈینگی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فوری اقدامات کرے اس وقت کی ڈینگی صورتحال کے باعث ڈینگی ایمرجنسی کا نفاذ ضروری ہو چکا تھا ایمرجنسی کا نفاذ اس ضمن میں تشکیل دی گئی کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا ہے۔