سٹاک مارکیٹ میں 86 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور

سٹاک مارکیٹ میں 86 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ پر ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ برقرار ہے، ہنڈرڈ انڈیکس نے پہلی بار 86 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر لی ہے۔

 
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میںہنڈرڈ انڈیکس نے پہلی بار 86 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر لی ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران 581 پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 86 ہزار 245 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں 753 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 85 ہزار 663 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

100 انڈیکس اکتوبر کے 6 کاروباری دنوں میں 5000 پوائنٹس سے زائد بڑھ چکا ہے۔


دوسری جانب ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 277.67 روپے سے کم ہو کر 277.60 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں