ملتان ٹیسٹ کا  تیسرا دن : انگلینڈ کے دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے 

10:51 AM, 9 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

ملتان:  ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم  قومی ٹیم کے خلاف   بیٹنگ کررہی ہے۔

 
ملتان میں کھیلے  گئے  پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے تیسرےدن  ایک وکٹ پر 96 رنزبنائے، زیک کرولی نے چار رنز کےساتھ ٹیم کی سنچری مکمل کی تاہم وہ کریز پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر 78 رنز بنا کرپویلین لوٹے۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں شان مسعود، عبد اللہ شفیق ، سلمان آغا کی سنچریوں نےٹیم کا سکور556 پہنچایا ۔ سعود شکیل 82، نسیم شاہ 33 اور بابر اعظم30 رنزسکورکرپائے۔

مزیدخبریں