انقرہ: ترکیہ آج لبنان سے اپنے شہریوں کو بحری جہاز کے ذریعے واپس بلوا لے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے لبنان میں زمینی آپریشن کے پیش نظر ترک وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ لبنان میں درخواست جمع کرانے والے ترکیہ کے شہریوں کی واپسی کے لیے بحریہ کے2 جہازآج بیروت پہنچیں گے۔
اعلیٰ حکام کے مطابق بیروت پہنچنے والے دونوں جہازوں میں لگ بھگ 2 ہزار مسافروں کی گنجائش ہے۔
ترک وزارتِ خارجہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر ضرورت ہوئی تو انخلا کا عمل مزید چند دن جاری رکھا جائے گا۔ ترک شہریوں کے انخلا کے لیے بیروت پہنچنے والے بحری جہاز انسانی امداد بھی لبنان پہنچائیں گے۔