تل ابیب : اسرائیلی افواج نے لبنان میں زمینی آپریشن شروع کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن جنوب مغرب میں کیاگیا ہے،
اسرائیلی افواج کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لبنان کے جنوبی مغرب میں اس کے 146 ویں ریزرو ڈویژن نے زمینی آپریشن کا آغازکیا ہے۔گزشتہ روز سے جنوب مغربی لبنان میں حزب اللّٰہ کے خلاف محدود، مقامی اور ٹارگٹڈ آپریشنز کا آغازکیا گیا۔
146 واں ریزرو ڈویژن جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لے رہا ہے۔
واضح رہے اقوامِ متحدہ کی تنازعات کے حل کی درخواستوں کے باوجود اور غزہ میں خونریزی کے ایک سال مکمل ہونے کے بعد اسرائیلی افواج کی طرف سے اب لبنان میں بھی زمینی کارروائیوں کا آغاز ہوا ہے۔