اداکارہ سونیا حسین سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا شکار

12:25 AM, 9 Oct, 2024

اسلام آباد:سونیا حسین کی جانب سے جاری کی گئیں تصاویر برطانوی شہر لندن کی ہیں جن میں انہوں نے سیاہ ٹاپ اور گلابی سلیوز کے ساتھ ڈینم شارٹ اسکرٹ  پہنی ہوئی ہے۔ اداکارہ کا بولڈ ڈریسنگ سینس مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھایا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی ٹرولنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ لندن میں رہنے والے لوگ اتنے چھوٹے کپڑے نہیں پہنتے ہوں گے جتنے پاکستان سے جانے والے لوگ ادھر جا کر پہنتے ہیں۔ تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ افسوس کہ یہ لوگ مسلمان ہیں، اللہ ان کو ہدایت دے۔

فرینہ رانا لکھتی ہیں کہ انہیں سونیا حسین بطور اداکارہ بہت پسند تھیں لیکن اب انہیں پتہ نہیں کیا ہو گیا ہے۔ ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ نے اپنا وزن بہت کم کر لیا ہے، آخر یہ سب کیسے کیا؟

واضح رہے کہ سونیا حسین نے سال 2011 میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد وہ متعدد ڈراموں میں لیڈنگ رولز کرتی نظر آئیں جن میں ’عشق زہے نصیب‘، ’محبت تجھے الوداع‘ اور ’میری گڑیا‘ جیسے ڈرامے شامل ہیں۔

مزیدخبریں