چین اور برازیل نے تجارت کے لیے ڈالر کا استعمال ترک کردیا ،لین دین قومی کرنسیوں میں ہوگا

 چین اور برازیل نے تجارت کے لیے ڈالر کا استعمال ترک کردیا ،لین دین قومی کرنسیوں میں ہوگا

بیجنگ:چین  اور برازیل  نے تجارت  کے لیے ڈالرکے استعمال کوختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان دونوں کے درمیان  تجارت اب قومی کرنسیوں میں کی جائے گی۔ 

 چینی بینک نے بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق چین اور برازیل کے درمیان قومی کرنسیوں میں تجارت کرنے کا پہلا معاملہ طے پا گیا ہے۔چین اور برازیل، دونوں برکس تنظیم کے رکن ممالک ہیں اور اس تنظیم کا ایک اہم مقصد باہمی تجارت سے ڈالر کے استعمال کا خاتمہ کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین نے خریداری کی 43 کھیپیں یوان کو برازیلی ریال میں تبدیل کرکے چینگ ڈاؤن بندرگاہ منگوائی ہیں۔ اس طرح دونوں ممالک  کے درمیان تجارتی معاملات قومی کرنسیوں میں انجام پانا شروع ہو چکے ہیں۔


خیال رہے کہ روس کے سب سے طاقتور بینکارآندرے کوسٹن نے یہ پیش گوئی کر رکھی ہے کہ امریکی ڈالر کی اجارہ داری کا عنقریب خاتمہ ہونے والا ہے کیونکہ چینی کرنسی یوآن کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔

مصنف کے بارے میں