ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رنز سے شکست دیدی

 ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رنز سے شکست دیدی

حیدر آباد :ورلڈ کپ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رنز سے شکست دے دی۔آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رنز سے شکست دے دی۔
حیدر آباد دکن میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم 323 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 223 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کولن ایکرمن کے 69 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت نیدرلینڈز کی ٹیم 46 اعشاریہ 3 اوورز میں 223 رنز ہی بناسکی۔


نیدر لینڈ کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے  وکرم جیت  سنگھ نے 12،میکس او ڈوڈ نے 16، کولن ایکرمین نے 69، بیس ڈی لیڈز نے 18، تیجا نیدا  مانیورو18، سکاٹ ایڈورڈ نے 30 ، سے برینڈ اینگل بریچٹ نے 29،رولوف وئب ڈیر مروا نے 1، ریان کلین نے 8 ، آریان دت نے 11، پال وین میکران نے چار سکور بنائے۔


 نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہنری نے تین، مچل سینٹنر نے  پانچ، ریچن روندرا نے  ایک  کھلاڑی کوآئوٹ کیا۔
اس سے قبل نیدرلینڈز نے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 322 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کے خلاف 323 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔


کیویز کی طرف سے اوپنر ڈیون کانوے 32، ول ینگ 70، رچن رویندرا 51، ٹام لیتھم 53 اور ڈیرل مچل 48 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کے گیلن فلپ 4 اور مارک چیمپ مین 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ مچل سینٹر 36 اور میٹ ہنری 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔


نیدرلینڈز کے آریان دت، وین میکیرن اور وین ڈرمروے نے 2، 2 جبکہ باسڈی لیڈا نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔

مصنف کے بارے میں