حماس کے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد ایک ہزار ہوگئی

 حماس کے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد ایک ہزار ہوگئی

غزہ:حماس کے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد ایک ہزار ہوگئی۔حماس کے مزاحمت کاروں اور  اسرائیلی فورسز  کی جھڑپیں تیسرے روز  بھی جاری ہیں، اسرائیل پر حماس کے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد ایک ہزار  ہوگئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے حماس کے حملوں میں ایک ہزار  اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق 2200 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے 343 شدید زخمی ہیں اور 22 کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔


رپورٹ کے مطابق 130اسرائیلی فوجی اور شہری غزہ میں قید ہیں۔ حماس کا کہنا ہےکہ غزہ پر  اسرائیلی حملوں میں چار اسرائیلی مغوی بھی ہلاک ہوگئے۔

مصنف کے بارے میں