عدم اعتماد کے بعد ہمیں حکومت نہیں بنانی چاہئے تھی،میرا لیڈر نواز شریف ہے، شہباز شریف اور مریم نہیں :شاہد خاقان عباسی  

08:38 PM, 9 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہےکہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اقتدار دیکھ چکی ہیں سیاسی جماعت کی جگہ موجود ہے لیکن وہ بعد کی با ت ہے۔

ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اقتدار دیکھ چکی ہیں سیاسی جماعت کی جگہ موجود ہے لیکن وہ بعد کی با ت ہے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ  عدم اعتماد کے بعد ہمیں حکومت نہیں بنانی چاہئے تھی۔میرا لیڈر نواز شریف ہے، شہباز شریف اور مریم نہیں ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ ہم نے اپنی تاریخ کو مسخ کردیا ہے۔ ہمیں اقتدار کی جنگ اور کرسیوں کےلالچ سے پیچھے ہٹنا پڑے گا۔ حلقے کے لوگ فیصلہ کریں گے کہ استقبال کے لیے جانا ہے یا نہیں۔ ن لیگ میں شامل ہوں بتادیا ہے، ان حالات میں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔

مزیدخبریں