حاجیوں کے لیے خوشخبری،نگران وزیراعظم نے حج کوآسان اور سستا بنانے کی ہدایت کردی

 حاجیوں کے لیے خوشخبری،نگران وزیراعظم نے حج کوآسان اور سستا بنانے کی ہدایت کردی

اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی صدارت  میں وزارت مذہبی امور کا اجلاس ہوا۔وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو  وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزارت مذہبی امور کو حجاج کے لیے حج کو آسان اور سستا بنانے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔وزیراعظم کو حج کےحوالے سے اقدامات اور حج پالیسی 2024ء کی تیاری کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا حج جیسےاہم مذہبی فریضے کی انجام دہی کو حجاج کے لیے آسان اور سستا بنانے کےلیے اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ حجاج کے لیے کیے جانےوالے انتظامات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔نگران

وزیراعظم  انوار الحق کاکڑ نے ہدایت دی کہ کم خرچے میں بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور پرائیویٹ سکیم کے تحت جانے والے عازمین حج کو بھی کسی قسم کی مشکلات نہ پیش آئیں۔

ان کاکہنا تھا کہ  حج پالیسی جلد سے جلد وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے پیش کی جائے۔

مصنف کے بارے میں