ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 323 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

06:23 PM, 9 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

حیدر آباد : نیوزی لینڈ کی ٹیم  نے نیدرلینڈز کو 323 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔آئی سی سی ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 323 رنز کا ہدف دیا ہے۔

حیدر آباد میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔


نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 322 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کے خلاف 323 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔کیویز کی طرف سے اوپنر ڈیون کانوے 32، ول ینگ 70، رچن رویندرا 51، ٹام لیتھم 53 اور ڈیرل مچل 48 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کے گیلن فلپ 4 اور مارک چیمپ مین 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ مچل سینٹر 36 اور میٹ ہنری 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

نیدرلینڈز کے آریان دت، وین میکیرن اور وین ڈرمروے نے 2، 2 جبکہ باسڈی لیڈا نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔ایونٹ میں یہ دونوں ہی ٹیموں کا دوسرا میچ ہے۔

مزیدخبریں