بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی طبیعت انتہائی ناساز،حکومت کی طرف سے بیرون ملک علاج کی اجازت نہ مل سکی

05:50 PM, 9 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

ڈھاکہ : بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی طبیعت انتہائی ناساز ہے۔ تاہم حکومت کی طر ف سے ان کو بیرو ن  ملک  علاج کی  اجازت نہیں ملی ہے۔  اس حوالے سے باقاعدہ میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیاگیا ہے۔  خالدہ ضیاء کو انفیکشنز  اور سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے، ان کی حالت بگڑ رہی ہے اور ان کی جان جانے کا خطرہ ہے۔ خالدہ ضیاء کو جگر، ذیابیطس اور دل کے مسائل کا بھی سامنا ہے۔

میڈیکل بورڈ کاکہنا ہے کہ ان کو ادویات فراہم کی جارہی ہیں لیکن اب لیور ٹرانسپلانٹ کی فوری ضرورت ہے ۔ یہ سہولت بنگلا دیش کے کسی ہسپتال میں میسر نہیں ہے اس وجہ  خالدہ ضیا کو علاج کے لیے بیرون ملک علاج کے لیے اجازت کی ضرورت ہے ۔ تاہم تاحال ان کو حکومت کی طرف سے علاج کی اجاز ت  نہیں مل سکی ہے۔بنگلا دیش کے وزیر قانون کے مطابق یہ بنگلہ قانون کے دائرہ اختیار میں نہیں۔ 

واضح رہےکہ 78 سالہ خالدہ ضیاء دو مرتبہ بنگلادیش کی وزیراعظم رہ چکی ہیں، وہ 2020 میں 17 سالہ قید سے رہائی ملنے کے بعد سے گھر میں نظر بند ہیں، بنگلادیشی حکومت نے گزشتہ ہفتے ان کی بیرون ملک علاج کی درخواست رد کی تھی۔

مزیدخبریں