ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، روپیہ نے دنیا کی مضبوط ترین کرنسی کا اعزاز حاصل کرلیا

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، روپیہ نے دنیا کی مضبوط ترین کرنسی کا اعزاز حاصل کرلیا

کراچی: ایک ماہ سے جاری ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی جاری رہا۔ آج بھی ڈالر ایک روپے 4 پیسے سستا ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق  گزشتہ ماہ روپیہ نے ڈالر کے مقابلے میں  دنیا کی سب سے مضبوط کرنسی  کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

 نیو نیوز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 4 پیسے سستا ہوا اور 281 روپے 65 پیسے  پر بند ہوا جبکہ  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ 

دوسری طرف کاروباری ہفتے کے پہلے روز  100انڈیکس میں ملاجلا رجحان رہا  ۔سٹاک مارکیٹ 228پوائنٹس کے اضافے سے 47ہزار 721پربند ہوئی۔ 

دن بھرمجموعی طور پر 332 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔166کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 150 کے شیئرز میں اضافہ ہوا۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 47,775 جبکہ کم ترین سطح 47,217 رہی۔