نوبیل انعام برائے معاشیات، خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی امریکی پروفیسر کودینے کا اعلان

05:30 PM, 9 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

سویڈن: نوبیل انعام برائے معاشیات امریکہ کی پروفیسر کلاڈیا گولڈن کے نام رہا۔ 2023  کا نوبیل انعام برائے معاشیات امریکہ کی پروفیسر کلاڈیا گولڈن کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔


ہارورڈ یونیورسٹی کی پروفیسر کلاڈیا گولڈن کو یہ اعزاز لیبر مارکیٹ میں خواتین کے حقوق اور مساوی تنخواہوں کے لیے کام کرنے پر دیا گیا۔رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کے مطابق پروفیسر کلاڈیا نے گزشتہ صدیوں کے دوران افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت اور ان کی آمدنی کے حوالے سے اولین جامع تجزیہ پیش کیا۔اس سال پروفیسر کلاڈیا کو دیا جانے والا انعام مجموعی طور پر 55 واں نوبیل انعام ہے۔


گزشتہ سال یہ اعزاز امریکہ کے 3 ماہرین بین ایس برنانکے، ڈگلس ڈبلیو ڈائمنڈ اور فلپ ایچ ڈیبوگ کو دیا گیا تھا۔ان تینوں کو یہ اعزاز بینکوں کے کردار اور مالیاتی بحرانوں پر کی جانے والی تحقیق پر دیا گیا۔واضح رہے کہ رواں سال نوبیل انعام دینے کا سلسلہ 2 اکتوبر کو شروع ہوا تھا۔

مزیدخبریں