واشنگٹن: گن کلچر اور منشیات امریکہ کی نئی نسل میں موت کی وجہ قرار دیاجارہا ہے۔تحقیق کے مطابق منشیات کا استعمال اور بندوق کی وجہ سے امریکہ کے ٹین ایجرز میں موت کی شرح بڑھ رہی ہے۔ تحقیق کے مطابق امریکہ میں 2011 سے 2021 تک18 برس کے امریکی ٹین ایجرز میں موت کی وجہ بندوق یا پستول قرار دی جارہی ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق 2021 میں یہ تعداد2590 تھی۔
امریکہ میں 2011-21 کے مقابلے میں 18 سال سے کم عمر بچوں میں اسلحہ سے ہونے والی اموات کی شرح میں 87 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کار حادثات کی وجہ سے ہونے والی اموات کی شرح تقریباً نصف تک رہ گئی ہے ، جس کی وجہ سے اسلحے کو حادثاتی موت کی بڑی وجہ قرار دیاجارہا ہے ۔
جریدے پیڈیاٹرکس میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق، 2021 میں 18 سال سے کم عمر کے تقریباً 2,590 بچے اور نوجوان بندوق یا پستول سے ہلاک ہوئے، جو کہ 2011 میں 1,311 تھے۔
محققین نے یہ بھی پایا کہ 18 سال سے کم عمر کے بچوں میں منشیات کے زہر سے دوگنا اضافہ ہوا اور دم گھٹنے میں 12.5 فیصد اضافہ ہوا۔
امریکہ میں گن کلچر کی روک تھام کے لیے قوانین تیار کیے جارہے ہیں اوراس پر سختی سے عمل درآمد کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق امریکہ میں بندوق سے ہونے والی تقریباً 45,000 اموات میں سے نصف سے زیادہ خودکشیاں ہیں۔