حماس حملے میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 800 سے زائد ہوگئی 

حماس حملے میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 800 سے زائد ہوگئی 

غزہ : حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے اب تک 800 اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 500 کے لگ بھگ فلسطینی شہری  ہوئے ہیں۔ اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ کا کہنا ہے کہ انھوں نے غزہ کے مکمل محاصرے کا حکم دیا ہے 'نہ بجلی، نہ خوراک، نہ ایندھن  اور نہ پانی ہوگا۔ 

  

خبر ایجنسی کے مطابق حماس کے شدید حملوں کے بعد اسرائیل کے وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ حماس کے مجاہدین پیر کے روز اسرائیل کے جنوبی علاقے سے سرحد میں گھسے جہاں انہوں نے ٹینکوں کے ذریعے باڑ کو بھی ختم کردیا۔

  

ادھر فلسطینی وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جہاں ہزاروں عام شہری موجود تھے جن میں بچے بھی شامل تھے جب کہ اقوام متحدہ کی جانب سے بھی اسکول کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

 علاوہ ازیں اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے بعد غزہ میں تقریباً ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد لوگ گھروں کو نقصانات پہنچنے اور خوف کی وجہ سے بے گھر ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں تقریباً 73 ہزار سے زائد افراد نے اسکولوں میں پناہ لی ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ غزہ پر اسرائیلی حملے سے قبل یہاں 2.3 ملین افراد رہائش پذیر تھے۔

مصنف کے بارے میں