اسرئیلی شہریوں کو یرغمال بنانے پر یواے ای کی حماس کی مذمت 

03:34 PM, 9 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنانے پر حماس کی مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای اسرائیلی شہریوں کو گھروں سے نکال کر گرفتار کرنے اور انھیں یرغمال بنانے پر اپنے شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتا ہے۔

  

یو اے ای کی وزارت خارجہ نے ان اسرائیلی شہریوں کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے تشدد کے خاتمے کی اپیل کی ہے۔ دفتر خارجہ نے دونوں طرف کے شہریوں کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت مکمل تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وسیع تر علاقائی تصادم کو روکنے کے لیے تمام سفارتی کوششوں پر زور دیا ہے۔

وزارت نے تشدد کے نتیجے میں اسرائیلی اور فلسطینیوں کی جانوں کے ضیاع پر بھی اپنے گہرے افسوس کا اظہار کیا اور دونوں فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ تشدد کو روکنے اور تشدد میں اضافے اور اس کے نتیجے میں عام شہریوں کی زندگیوں کو متاثر کرنے والے المناک نتائج سے گریز کریں۔

وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات تمام علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطہ کر رہا ہے تاکہ صورتحال کو معمول پر لایا جا سکے، اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جلد از جلد کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

مزیدخبریں