غزہ: اسرائیل نے غزہ پر حملے میں اپنے ہی یرغمالیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ آج ہونے والے حملے میں 4 یرغمالی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔
فلسطینی تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جس عمارت پر فضائی حملہ کیا ہے اس میں یرغمالی رکھے گئے تھے جن میں سے 4 حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ ہفتے کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا جس میں اب تک 700 اسرائیلی ہلاک ، 2 ہزار سے زائد زخمی اور 150 سے زائد فوجیوں کو یرغمال بنالیا تھا اور انہیں غزہ میں مختلف جگہوں پر رکھا گیا تھا۔