ڈینگی کے وار جاری، 111 نئے کیسز رپورٹ

03:25 PM, 9 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:  پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 111 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق  ہوئی ہے ۔

سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان خان کے مطابق رواں سال صوبہ بھر میں ڈینگی کے 5 ہزار 580 تصدیق  شدہ مریض رپورٹ  ہوئے ہیں۔

سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب  کی جانب سے دیئے گئے اعدادو شمار کے مطابق  لاہور  میں گزشتہ روز38 نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ  راولپنڈی میں 41، گوجرانوالہ میں 16 اور ملتان میں 11 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ شیخو پورہ میں 2، گجرات، چکوال اور خانیوال میں ایک ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔

 علی محمد جان نے بتایا کہ  پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے تقریباً126مریض جبکہ  لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے41 سے زائد  مریض زیر علاج ہیں۔کئی مریض چھوٹے نجی ہسپتالوں میں بھی زیر علاج ہیں۔

مزیدخبریں