فیصل آباد: فیصل آباد کے علاقے ستیانہ میں پولیس نے 10 سال کی بچی سے نکاح کرنے والے دلہا کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ستیانہ میں کم عمر بچی سے شادی کرنے والے دلہا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاتھا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ ملزم نے 2 ہفتے قبل 10 سال کی بچی سے شادی کی تھی، کم عمر بچی کے نکاح کے بعد رخصتی بھی ہو گئی تھی۔
بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دلہا کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا کی گرفتاری کے بعد کمسن بچی ( دلہن) کی تلاش میں چھاپے مارے جارہےہیں جبکہ نکاح خواں، گواہان اور دلہن کے والد کی گرفتاری کیلئے بھی کارروائی کی جارہی ہے۔