لنگر میں کھانے کے بجائے سگریٹ تقسیم، ویڈیو وائرل

01:45 PM, 9 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی:  لنگر میں کھانے کے بجائے سگریٹ تقسیم کرنے والے پاکستانی نوجوان کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ 

سو شل میڈیا پر ایک دلچسپ و عجیب واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ایک نوجوان کو لنگر خانے میں کھانے کے بجائے وہاں موجود بچوں سمیت تمام افراد کو سگریٹ بانٹ رہا ہے۔ 

 
سگریٹ نوشی پاکستان میں صحت کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق پاکستان میں 20 فیصد سے زائد بالغ افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔ یہ دل کی بیماری، فالج، کینسر، اور دیگر دائمی بیماریوں کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔
 
 
سگریٹ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف مایوسی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر میمز، کلپس اور طنزیہ پوسٹس کے ذریعے وقفے وقفے سے نظر آتی ہے۔ یہ ویڈیو ک آنے کے بعد بھی اس پر  ملے جلے ردعمل کو دیکھا گیا ہے۔

 کچھ لوگوں نے لنگر میں سگریٹ کی تقسیم پر تنقید کی ہے کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ ایسی جگہ پر سگریٹ نوشی کو فروغ دینا نامناسب ہے جہاں لوگ کھانے کی تلاش میں ہوں۔ لوگوں نے انتظامیہ سے درخواست کی کہ نوجوان کی شناخت کر کے اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ 

تاہم، سگریٹ سے محبت کرنے والوں کے خیالات بالکل برعکس ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سگریٹ بانٹنے والا شخص سگریٹ نوشی کرنے والوں کے درد کو سمجھتا ہے جو مہنگائی کے دوران سگریٹ حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

مزیدخبریں