حماس کے حملے میں ہمارے 12 شہری ہلاک، 11 کو یرغمال بنایا گیا: تھائی وزارت خارجہ 

12:59 PM, 9 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

غزہ :تھائی لینڈ کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حماس کے حملوں کے بعد سے 12 تھائی شہری ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو چکے ہیں۔11 شہریوں کو یرغمال بھی بنایا گیا ہے ۔

تھائی لینڈ کے ایک کارکن نے بی بی سی تھائی کو بتایا کہ وہ سنیچر کے روز حملے میں تقریباً ہلاک ہو گیا تھا۔میں ایک ٹرک کے نیچے رینگ رہا تھا کہ حماس نے مجھے باہر نکالا اور بندوق سے اٹھنے کا اشارہ کیا۔

تھائی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں تقریباً 30,000 جبکہ غزہ میں 5,000 کے قریب تھائی شہری مقیم ہیں۔

مزیدخبریں