موٹر سائیکل حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

11:13 AM, 9 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

مظفر گڑھ:دو تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں تصادم ہو گیا۔ سڑک پر پیچھے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل حادثے میں نیچے گرے افراد کو کچل دیا جس کے نتیجے میں  4 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

مظفرگڑھ کے علاقے سلطان میں تارے والی پل کے  قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ 

ریسکیوذرائع  کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 4 افراد جاں موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوئےجنہیں فوری طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

مزیدخبریں