اسرائیل حماس جنگ کے اثرات ،عالمی منڈی میں تیل مہنگا

اسرائیل حماس جنگ کے اثرات ،عالمی منڈی میں تیل مہنگا
سورس: File

لندن: اسرائیل حماس جنگ کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

ایشیائی تجارت میں تیل کی قیمتوں میں 3 ڈالر فی بیرل سے زیادہ کا اضافہ ہوا کیونکہ اسرائیل اور فلسطینی اسلامی گروپ حماس کے درمیان فوجی جھڑپوں نے مشرق وسطیٰ میں سیاسی غیر یقینی صورتحال کو مزید گہرا کر دیا اور سپلائی کے بارے میں خدشات کو جنم دیا۔

نیو نیوز کےمطابق عالمی منڈی میں بھی خام تیل کی قیمت میں 5فیصد تک اضافہ ہو اہے۔دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 88ڈالر فی بیرل میں فروخت ہوا۔ 

برینٹ خام تیل 86.65اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 88.39ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ 

یادرہے کہ حماس نے ہفتے کے روز اسرائیل پر دہائیوں میں سب سے بڑا فوجی حملہ کیا، جس میں سیکڑوں اسرائیلی ہلاک ہوئے جبکہ 22 سو سے زائد زخمی اور 100 سے زائد یرغمال بنالیے گئےاور غزہ پر جوابی اسرائیلی فضائی حملوں کی ایک لہر شروع ہوئی جس میں 400 سے زائد افراد ہلاک بھی ہوئے۔

مصنف کے بارے میں