سلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سائفر گمشدگی کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت آج ہوگی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی درخواست ضمانت پر آج دوپہر 2 بجے سماعت کرینگے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج ضمانت کی درخواست پر دلائل طلب کر رکھے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے سماعت ان کیمرہ کرنے کی ایف آئی اے کی درخواست خارج کر دی تھی۔