ورلڈ کپ، آج نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈز کی ٹیموں کا ٹاکرا ہو گا

ورلڈ کپ، آج نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈز کی ٹیموں کا ٹاکرا ہو گا
سورس: File

حیدر آباد:  ورلڈ کپ کے سلسلے میں نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈزکا میچ ہوگا۔ 

نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈز  کے درمیان  میچ  راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے  کھیلا جائے گا ۔

خیال رہے کہ پہلے راؤنڈ کے میچوں کے بعد نیوزی لینڈ ورلڈ کپ اسٹینڈنگ میں سرفہرست ہے۔

واضح رہے عالمی کپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلش ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ نیدر لینڈ کی ٹیم اپنا پہلا میچ ہار چکی ہے جس میں اسے پاکستان نے 81 رنز سے مات دی تھی۔

مصنف کے بارے میں