سیلاب سے کتنا نقصان ہوا؟ امدادی کام کہاں تک پہنچا؟ تفصیلات جاری کردی گئیں 

08:51 PM, 9 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک
سیلاب سے کتنا نقصان ہوا؟ امدادی کام کہاں تک پہنچا؟ تفصیلات جاری کردی گئیں 

اسلام آباد: نیشنل فلڈ ریسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر(این ایف آر سی سی)کے مطابق پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مجموعی طور پر 13115کلومیٹر سڑکوں اور 436پلوں کو نقصان پہنچا ہے، سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سندھ کے علاقے قنبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، خیر پور، دادو، نوشہرو فیروز، ٹھٹھہ اور بدین جبکہ بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں کوئٹہ، نصیرآباد،جعفر آباد،جھل مگسی،بولان،صحبت پور اور لسبیلہ سمیت خیبر پختونخوا کے دیر، سوات،چارسدہ،کوہستان، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان اورپنجاب میں ڈی جی خان اور راجن پور کے علاقے شامل ہیں۔

پاک فوج کی متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری تیزی سے جاری ہیں۔ متاثرین کے انخلا کے لئے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کی اب تک627 پروازیں کی گئیں اور4659افرادکو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ سندھ جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں پاک فوج کے147ریلیف کیمپس اور125 ریلیف کولیکشن پوائنٹس کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 10180.5ٹن راشن اور اشیائے ضرورت کے ساتھ 15582251اقسام کی ادویات1811.8ٹن خوراک جمع کی جا چکی ہیں تاہم 10154.8 ٹن خوراک اور 1803.3 ٹن اشیائے ضرورت اور15539251اقسام کی ادویات تقسیم کی جا چکی ہے۔ پاک فوج کے300سے زیادہ میڈیکل کیمپس میں328377متاثرین کا علاج معالجہ، مفت ادویات کی بھی فراہمی جاری ہے۔

پاک بحریہ کے 4 فلڈ ریلیف کوآرڈینیثن سنٹر اور 18سنٹرل کولیکشن پوائنٹس بھی متحرک ہیں، بحریہ کی جانب سے 2118ٹن راشن، 7809خیمے اور 745788لیٹر پینے کا صاف پانی بھی تقسم کیا گیا قنبر شہداد کوٹ ، دادو، بھن سید آباد ،سکھر ، سانگھڑ اور سجاول کے اضلاع میں 15خیمہ بستیاں قائم کی گئی 23 ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں مختلف اضلاع میں54 موٹرائزڈ کشتیوں اور2 ہوور کرافٹس کے ساتھ کام کر رہی ہیں اور اب تک 15579افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے،اندرون سندھ میں پاک بحریہ کے 2 ہیلی کاپٹر بھی مصروف عمل ہیں اور اب تک پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرزنے 69پروازوں کی مدد سے 479 افراد کو ریسکیو کرنے کےعلاوہ 5333پیکٹس راشن بھی تقسیم کیا ہے ،8 غوطہ خور ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں28 ڈائیونگ آپریشنزکئے114 میڈیکل کیمپس میں127977مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔

پاک فضائیہ نے اب تک6705 خیمے اور خوراک کے774756 پیکٹس اور 294323لیٹر پینے کا صاف پانی تقسیم کیا 46 میڈیکل کیمپس میں78807مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی 24خیمہ بستیوں میں 19807افراد کو رہائش فراہم کرنے کے علاوہ 54 ریلیف کیپمس اور 3ایوی ایشن ہب قائم کئے طیاروں ا ور ہیلی کاپٹرز کی268 پروازوں کی مدد سے1521 افراد کو ریسکیو کیا۔

این ایف آر سی سی نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور وفاقی دارالحکومت کے بعض علاقوں میں تیز ہوا اور آندھی کے ساتھ بارش ہوئی۔ سبی میں 41اورتربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے تاہم جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں