سیکورٹی فورسز کا میر علی میں آپریشن ، 2 دہشت گرد ہلاک

08:47 PM, 9 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

اتوار کو آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جو سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم رہے۔

مزیدخبریں