آصف علی زرداری صحت یاب، ہسپتال سے گھر منتقل 

07:55 PM, 9 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری صحت یاب ہوگئے ہیں اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ 

سابق صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نے ٹویٹ کیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری مکمل صحت یاب ہوگئے اور انہیں گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خبریں آئی تھیں سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت انتہائی خراب ہے اور انہیں علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کیا جارہا ہے۔ 

مزیدخبریں