سیاستدانوں میں سب سے زیادہ ذلیل مجھے کیا گیا: عمران خان 

07:51 PM, 9 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاستدانوں میں سب سے زیادہ ذلیل مجھے کیا گیا۔ سب سے زیادہ کیچڑمجھ پر اور میری فیملی پر اچھالا گیا  لیکن اس کے باوجود میں نے کسی کو کوئی جواب نہیں دیا۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ برطانیہ میں قانون کی بالا دستی دیکھی لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں 75 سال میں رول آف لا نہیں آیا حالانکہ میری حکومت بھی رہی ۔ 

عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ ایمان والوں کا خوف دور کردیتا ہے۔ لوگ موت اور ذلت سے خوف کھاتے ہیں جب میں سیاست میں آیا تو لوگوں نے سمجھایا کہ سیاست تمہارے بس کا کام نہیں تم ذلیل ہوجاؤ گے۔ سب کی طرح مجھے بھی موت کا ڈر تھا لیکن جیسے جیسے اسلام کا مطالعہ کیا تو موت کا ڈر ختم ہوگیا۔ 

مزیدخبریں