عمران خان کے وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسحق ڈار کے معاشی فیصلوں کی حمایت کردی 

عمران خان کے وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسحق ڈار کے معاشی فیصلوں کی حمایت کردی 
سورس: File

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پی ڈی ایم حکومت کے معاشی فیصلوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل سی کھولنے اور پیرس کلب نہ جانے کا فیصلہ بہت اچھا ہے۔ 

اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو میں شوکت ترین نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ ان کے پاس اتنے پیسے ہیں تو ایل سیز کھول دیں۔ یہ مارکیٹ کو بتائیں کہ ہماری ریکوائرمنٹ کیا ہیں۔ اسحاق ڈار نے پریس کلب جانے کا دروازہ بھی بند کردیا ہے۔ 

قبل ازیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ  حکومت نے پیرس کلب نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 50ہزارڈالرزتک جتنی پینڈنگ پیمنٹ ہےوہ ریلیزہوجائیں گی۔ اسٹیٹ بینک نےواجب الاداادائیگی سےمتعلق ڈیٹافراہم کیا۔

وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ   گزشتہ حکومت کی وجہ سے ملک مسائل کاشکارہوا۔  تاجربرادری کے تحفظات دورکریں گے۔ ایل سیز سے متعلقہ شکایات کا ازالہ کریں گے ۔ ایکسپورٹرز کے بجلی کے مسائل حل کردیے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا ہے اور اپنی ادائیگیاں بروقت کریں گے۔ ہمارا ایک بانڈ دسمبر میں میچور ہو رہا ہے۔ تشویش تھی کہ پاکستان ادائیگی نہیں کرسکے گا اور ڈیٹ آگے کرنے کا کہے گا۔ 

وزیر خزانہ نے کہا کہ اتحادی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں