اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے پیرس کلب نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 50ہزارڈالرزتک جتنی پینڈنگ پیمنٹ ہےوہ ریلیزہوجائیں گی۔ اسٹیٹ بینک نےواجب الاداادائیگی سےمتعلق ڈیٹافراہم کیا۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ گزشتہ حکومت کی وجہ سے ملک مسائل کاشکارہوا۔ تاجربرادری کے تحفظات دورکریں گے۔ ایل سیز سے متعلقہ شکایات کا ازالہ کریں گے ۔ ایکسپورٹرز کے بجلی کے مسائل حل کردیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا ہے اور اپنی ادائیگیاں بروقت کریں گے۔ ہمارا ایک بانڈ دسمبر میں میچور ہو رہا ہے۔ تشویش تھی کہ پاکستان ادائیگی نہیں کرسکے گا اور ڈیٹ آگے کرنے کا کہے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اتحادی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے۔