کرائسٹ چرچ: سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے نجم الحسین شنتو کے 33 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 138 رنز کا ہدف دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی تو بنگال ٹائیگرز کی بیٹنگ لائن کیویز کے باؤلرز کا سامنا نہ کر سکی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 137 رنز ہی بنا پائی۔
اوپنر نجم الحسین شنتو 33 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ مہدی حسن میراز 5، لٹن داس 15، عفیف حسین 24، مصدق حسین 2، یاسر علی 7، شکیب الحسن 16، نور الحسن 25، تسکین احمد 3 اور حسن محمود 1 سکور بنا سکے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل بریس ویل نے 4 اوورز میں 14 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤتھی اور ایش سودھی نے بھی 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ میچ کیلئے نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیم سن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فن ایلن، ڈیوون کونوے، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جیمی نیشام، مائیکل بریس ویل، ایش سودھی، ایڈم ملنے، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔
بنگلہ دیش کی قیادت شکیب الحسن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نجم الحسین شنتو، مہدی حسن میراز، لٹن داس، عفیف حسین، مصدق حسین، نورالحسن، یاسر علی، تسکین احمد، حسن محمود اور شوریف الاسلام شامل ہیں۔
سہ ملکی سیریز، بنگلہ دیش کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 138 رنز کا ہدف
01:08 PM, 9 Oct, 2022