لاہور:وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے ایک دفعہ پھر عوام کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ،یاسمین راشد کا کہنا ہے ڈینگی وائرس شدت اختیار کر رہا ہے جس کیلئے فوری طور پر فیلڈ ہسپتال قائم کر دئیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے ۔
پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس کے پیش نظر ایکسپو سینٹر میں فیلڈ اسپتال قائم کردیا گیا ہے، وزیرصحت پنجاب نے ڈینگی کے تدارک کے حوالے سے کام کرنے والے تمام محکموں کو تیار رہنے کی ہدایت کردی۔
وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈینگی ہر 3 سال بعدشدت اختیار کرتا ہے،2018 کے بعداب کی ڈینگی لہر بہت زیادہ شدید ہے، ڈینگی پر قابو پانے اور متاثرہ افراد کو ریلیف دینے کے لیے اس وقت 31محکمے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایکسپوسینٹرمیں ڈینگی فیلڈاسپتال قائم کردیا ہے، ہم کورونا، پولیو اور ڈینگی وائرس کا ایک ساتھ سامناکر رہے ہیں، طب کے شعبے پر اس وقت شدید دبا ہے۔ یاسمین راشد نے شہریوں کو احتیاط کرنے کا مشورہ بھی دیا۔