اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان رواں ماہ کے آخری عشرے میں سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ کرینگے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان رواں کے آخر میں دورہ سعودی عرب کے دوران گرین انیشیٹو کانفرنس میں شرکت کرینگے۔
وزیراعظم سعودی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے جن کے دوران دوطرفہ تعلقات ،کشمیر ،افغانستان کی تازہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر دوطرفہ ،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 9 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنا تھا اور وہاں انہوں نے سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرنے کے علاوہ ایکسپو 2020 میں پاکستانی پویلین کا افتتاح بھی کرنا تھا تاہم مصروفیات کے باعث انہوں نے دورہ ملتوی کردیا۔
وزیراعظم عمران خان کی جگہ اب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی یواے ای کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے کانفرنس سے خطاب کے علاوہ وزیراعظم یواے ای شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات اور پاکستانی پویلین کا دورہ بھی کیا۔