کوئٹہ: حکومت بلو چستان کے ترجمان لیا قت شاہوانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی کو اتحادی جماعتوں کی اکثر یت کی حمایت حاصل ہے وزیر اعلی استعفیٰ نہیں دینگے، بلوچستان میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیر اعلی کے استعفیٰ کے مطالبہ کو یکسر مسترد کر تے ہیں۔
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ وزیر اعلی کیخلاف کوئی ایسے الزامات نہیں جن کی بنیاد پر اخلاقی گرائونڈ پر استعفیٰ دیا جائے ۔جام کمال خان بلوچستان کے منتخب وزیر اعلیٰ ہیں وہ معمولات حکومت احسن انداز میں چلارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اپنے ہی دائر کردہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے امکانات سے مایوس ہے ورنہ ایک ماہ میں اجلاس بلا لیتی ،پی ڈی ایم کو گزشتہ ایک سال سے ہر فورم پر ناکامی کا سامنا رہا اوراب بھی ناکامی انکی مقدر ہے۔